کسی لٹیرے، بھگوڑے و جلاد حکمراں کے نام پر کوئی مسجد نہیں بنائی جائے گی: ڈاکٹر ویدانتی

نئی دہلی۔ ۱۶؍ستمبر: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ایم پی اور رام جنم بھومی نیاس کے رکن رام ولاس ویدانتی نے ایودھیا کی بابری مسجد کے مدعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ۲۰۱۹ کے لوک سبھا انتخاب سے قبل ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مسئلے کا حل نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگرکورٹ کا فیصلہ وقت پر آجائے تو رام مندر کا کام شروع ہوجائے گا۔ ایودھیا میں رام للا کا مندر اور خدا کے نام کی مسجد بنے گی۔ کسی لٹیرے، بھگوڑے و جلاد حکمراں کے نام پر کوئی مسجد نہیں بنائی جائے گی۔ اس پر دونوں فرقوں کے لوگوں کی رضا مندی شامل ہے۔ ڈاکٹر ویدانتی نے سنیچر کو ممفورڈ گنج میں موجود ماتھر ویشہ دھرم شالہ میں صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کا مہا گٹھ بندھن پوری طرح سے ناکام ہوچکا ہے او ربی جے پی ۲۰۱۹ میں اکثریت کے ساتھ دوبارہ حکومت سازی کرے گی اور نریندر مودی ملک کے پھر سے وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔ صحافیوں کی جانب سے بار بار پوچھنے جانے پر ڈاکٹر ویدانتی مسجد ومندر کی تعمیر کی تاریخ نہیں بتا پائے۔ انہوں نے جانکاری دی کہ ۲۴ اکتوبر کو ایودھیا سے مودی وجے رتھ یاترا نکالی جائے گی۔ جو سبھی لوک سبھا علاقوں سے گزرے گی۔ سابق ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ کانگریس اور سماج وادی نے سب کو توڑا ہے جبکہ بی جے پی نے سبھی کو جوڑا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading