موبائل استعمال کرنے والے دو طلباء کا دارالعلوم دیوبند سے اخراج

انتظامیہ کی بڑی کارروائی سے طلباء میں کھلبلی،طلباء ملٹی میڈیا فون سے کلی اجتناب کریں: انتظامیہ
دیوبند،16؍ستمبر(ایس۔چودھری)دارالعلوم دیوبند کی انتظامیہ نے ملٹی میڈیا اور انڈو ٹائیڈفون کااستعمال کرنے والے دو طلباء کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ادارہ سے ان کا نام خارج کردیا ہے،انتظامیہ کے اس بڑے فیصلہ سے طلباء میں کھلبلی مچ گئی۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی کی جانب سے عیدالاضحی کی تعطیل سے قبل اور تعطیل کے بعد باقاعدہ طور پر طلباء کو سخت ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے ادارہ میں ملٹی میڈیا اور انڈو رائیڈ فون کے استعمال پر سخت پابندی کاحکم جاری کیاتھا اورانتباہ دیا گیا تھاکہ اگر اس کے بعد بھی دارالعلوم دیوبند کا کوئی طالبعلم مذکورہ فون کا استعمال کرتا ہوا پایا گیا تو ایسے طالبعلم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ادارہ سے راست طورپر اس اخراج کیاجائیگا، اور کوئی بھی سفارش قابل قبول نہ ہوگی، جس کے بعد اکثر و بیشتر طلباء نے انڈو رائیڈفون کااستعمال چھوڑ دیا تھا۔ دارالاقامہ کی چیکنگ کے دوران مظفرنگر سے تعلق رکھنے والے عربی ہفتم کے طالبعلم اور سہارنپور سے تعلق رکھنے والے شعبہ خوش خطی کے طالبعلم کے پاس انڈؤ رئیڈ فون پائے جانے پر دونوںطلباء کے خلاف انتظامیہ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے دارالعلوم دیوبند سے دونوں کا اخراج کردیا۔ انتظامیہ کی اس بڑی کارروائی سے طلباء میں کھلبلی مچ ہوئی ۔ ناظم دارالاقامہ مولانا منیر احمد کی جانب سے جاری اعلان میںکیاگیاہے کہ طلباء کو ملٹی میڈیا موبائل سے احتراز کرنے کی تاکید کی گئی تھی اور ضاطہ کی اطلاع بھی دی گئی تھی کہ ملٹی میڈیا موبائل تعلیمی مشاغل کے لے نقصان دہ ہے،اس کے باوجود دو طلباء کے پاس ممنوع موبائل پایا گیا ہے، اعلان شدہ ضابطے کے مطابق مظفرنگر اور سہارنپور سے تعلق رکھنے والے ان دونوں طلباء کا نام مادر علمی دارالعلوم دیوبند سے خارج کردیاگیاہے۔ انہوںنے کہاکہ طلباء عزیزملٹی میڈیا موبائل کے استعمال سے کلی طورپر اجتناب کریں اور اپنے آپ کو تعلیمی نقصان سے بچائیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading