ناندیڑ:2اکتوبر(راست) حضرت قطب الاقطاب سیدنا مخدوم میراں مکّھاشاہ اولیاء جعفریہ طیفوریہ اہل طبقات± العاشقان مداریہ رحمتہ اللہ علیہ بڑی درگاہ شریف ناندیڑ مہاراشٹر کا 440 واں عرس شریف بتاریخ 20 محرم الحرام مطابق یکم اکتوبر 2018 بروز پیر کو انتہائی تزک و احتشام کہ ساتھ محبوب المشائخ جانشینِ مکّھاشاہی تقدس مآب حضرت سید شاہ محمد نصیرالدین شمیم جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی سجادہ نشین و متولی مسجد خانقاہ بارگاہ بڑی درگاہ شریف کی سرپرستی میں منایاگیا. یکم اکتوبر بعد نماز عصر سجادہ نشین صاحب قبلہ کہ مکان مجلس قل شریف ہوئی اور آپ کے مکان سے جلوس صندل شریف روانہ ہو کر قبل مغرب بڑی درگاہ شریف پہنچا. بعد نماز مغرب بارگاہ میں مزار انور پہ صندل مالی غلاف چادر عطر صاحب سجادہ نشین نے پیش کی گئی. بعد صلاة السلام فاتحہ خوانی شجرہ خوانی دعائے خیر سید محمد شہبازامین الدین جعفری مداری العاشقانِ مَکّھاشاہی ولءعہد صاحبِ سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف نے کی. دوسرے دن 2 اکتوبر بروز منگل بعد نماز مغرب محفل چراغاں و بعد نماز عشاء محفل میلاد شریف منعقد ہوئی اور 3 اکتوبر بروز بدھ بعد نماز فجر ختم قرآن شریف و ختم طبقاتیہ مداریہ وفاتحہ شجرہ خوانی دعائے خیر کہ نیاز شریف کا اہتمام رہا. عرس شریف میں عاشقین و جن میں قابلِ ذکر حضرت الحاج کمال شاہ عاشقان مدار (گادی نشین منگلور پیر ) حضرت دلاور علی شاہ (گادی نشین آندھراپردیش )حضرت مفتی عبدالحسیب قادری، مفتی شمس الدین صدیقی، مولانا عبدالعظیم، مولانا افسر قادری، مولانا افسر قادری، جناب محمد تقی صاحب، بردارن صاحب سجادہ نشین ‘افسر المکّھاشاہی ، عزیز الدین المکّھاشاہی، ماجد المکّھاشاہی، نظیر الدین مدنی المکّھاشاہی منظور المکّھاشاہی و دیگر مہمانان مشائخین و علماءدین عاشقین نے شرکت کر کہ سعادت دارین حاصل کی. اس طرح سے صاحبِ سجادہ نشین ومتولّی بڑی درگاہ شریف کی سرپرستی میں 440 ویں عرس مقدس کی تقاریب منعقد ہوئی. اس طرح کا پریس نوٹ برادران صاحب سجادہ نشین بڑی درگاہ شریف ‘سید محمد انیس الدین المکّھاشاہی، آفتاب عالم المکّھاشاہی نے جاری کیا۔