ناندیڑ:ڈی مارٹ کے قریب موٹرسائیکل سواروں نے نوجوان کو لوٹ لیا

ناندیڑ:2اکتوبر۔(نامہ نگار)شہر کے ڈی مارٹ کے قریب کل شب ایک نوجوان سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے موبائیل فون چھین لیااورفرار ہوگئے ۔ فریادی کی شکایت پر لٹیروںکے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ یکم اکتوبر کوشب پونے آٹھ بجے کنال روڈ ڈی مارٹ کے قریب فریادیی سبھاش رامچندر گٹے اور اسکا بھانجہ سائی گھوگے گھوم رہے تھے ۔اس وقت فریادی اپنی بہن سے موبائیل فون پر بات کررہاتھا ۔ا س دوران پلسرموٹر سائیکل نمبر MH 20AN- 4785 پر سوار دو نامعلوم نوجوانوں نے فریادی سے سیمسنگ کمپنی کا 16490 روپیوں کاموبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگئے ۔ بھاگیہ نگر پولس نے ا س معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 392کے تحت جبری چوری کامقدمہ درج کیاہے ۔واضح رہےکہ کنال روڈ پر لوٹ مار کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔ دن دہاڑے بھی لوٹ مار ہورہی ہے۔رات کے اقات میں شب سات بجے کے بعد یہاں سے گزرنا راہگیروں کیلئے کافی دشوار ہوتاجارہا ہے ۔ محکمہ پولس کے اعلیٰ افسران کو اس جانب سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔عوام کامطالبہ ہے کہ کنال روڈ پر ایک پولس چوکی نصب کی جائے جہاںپر ملازمین کو چوبیس گھنٹے تعینات رکھیں تاکہ چوروں اور لٹیروں کے حوصلے پست ہوجائے اور ا س طرح کی وارداتیں رونما نہ ہوسکے ۔

Leave a comment