لاتور ضلع میں ڈینگو  کے مریضوں میں اضافہ

لاتور(محمدمسلم کبیر)لاتور ضلع کے تمام تعلقہ جات میں سردی, بخار اور کھانسی کے امراض میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے. آب و ہوا میں تبدیلی اور جراثیم سے پاک پانی کی عدم سربراہی, غلاضت و گندگی “ایڈیس ایجپتی” نامی مچھروں کی پیدائش کے لئے سازگار ماحول مہیا ہورہا ہے.ان ہی مچھروں سے ڈینگو نامی بخار اور چکن گنیا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے.یکم جنوری 2018 تا 30/ستمبر 2018 تک کے عرصے میں ان امراض کی جانچ میں 87 مریضوں کی نشاندہی کی گئی تاہم ان میں سے ڈینگو کے مثبت مریضوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرچکی ہے.
شعبہ صحت اور متعلقہ صفائی کے شعبوں میں باہم رابطہ اور ضلع انتظامیہ کی غیر سنجیدگی کے سبب گندگی اور جراثیم سے پاک ماحول بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں انتظامیہ کی اس آنکھ مچولی سے 2 مثبت ڈینگو مریضوں کی موت ہوئے جانے کا ثبوت منظر عام پر آیا ہے. چکن گنیا, ڈینگو جیسے امراض کا پھیلاو مچھروں کے ذریعے ہوتا ہے.اس مرض میں مبتلا مریض کو اگر مچھر کاٹتا ہے اور بعد میں وہی مچھر صحت مند شخص کو کاٹ لے تو اس کو بھی یہ مرض لاحق ہوتا ہے.اور یہ اینافلیس نامی مچھر سے ہوتا ہے. چونکہ ان مچھروں کی پیدائش صاف پانی کے ذخاير, بھنگار اشیاء, ٹائرس میں جمع شدہ پانی, ندی کے کنارے, مکانوں میں موجود حوض, پانی کی ٹنکیوں, مٹکے, بیارلس وغیرہ میں ہوتی ہے اس لئے اس طرح کے آبی ذخاير آٹھ یوم سے زائد عرصے تک نہ رکھیں.اسی طرح اپنے آس پاس کے گڑھوں, نالیوں, اور کچرا کنڈیوں , نلوں کے گڑھوں, کولرس, بوتلوں, بالٹیوں, میں زیادہ دنوں تک پانی کے جمع نہ رکھیں.
لاتور ضلع کے ملیریا آفیس ڈاکٹر رحیم الدین شیخ نے بتایا کہ ضلع لاتور کا شعبہ ملیریا اور ضلع پریشد لاتور کے کے اشتراک سے ڈینگو اور چکن گنیا امراض پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں. تاہم خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں ہو پارہی ہے گذشتہ 9 ماہ کے دوران 87 مریضوں کی جانچ کی گئی جن میں 40 ڈینگو کےمتشبہ مریض پائے گئے ان کے خون و دیگر نمونے نانڈیڑ کے لیباریٹری کو تشخیص کے لئے ارسال کئے گئے تھے جن میں سے 8 مریضوں کے رپورٹ دستیاب ہوئے دستیاب رپورٹ کے مطابق 5 منفی اور تین مثبت مریضوں کی تشخیص ہوئی. اور ابھی تک دو مریض جان بحق ہوئے.
لاتور ضلع ملیریا آفیسر ڈاکٹر رحیم الدین شیخ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے مکانوں کے آس پاس صفائی کا خیال رکھیں. کھلی اشیاء کا استعمال نہ کریں,پانی کا قطعی ذخیرہ نہ کریں.سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں.جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کریں. بخار اور سردی میں مبتلا مریض کو فوری قریبی دواخانے میں لے جاکر اس کی جانچ کروائیں. اور ضروری ادویات ڈاکٹرس کی صلاح کے مطابق استعمال کریں تو ان وبائی امراض سے نجات مل سکتی ہے.
Leave a comment