جھارکھنڈ:نکسلیوں کے آئی ای ڈی دھماکے میں 11 جوان زخمی

سرائے قلعہ كھرساوان، 28 مئی . جھارکھنڈ کے ضلع سرائے قلعہ كھرساون میں كچائی تھانہ علاقہ کے رائے سیندری پہاڑ پر آج علی الصبح ہوئے نکسلیوں کی آئی ای ڈی دھماکے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جھارکھنڈ جگوار پولیس کے 11 جوان زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ چندن کمار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سی آر پی ایف کی خصوصی ٹیم کوبرا اور جھارکھنڈ جگوار کے جوان صبح لانگ رینج گشت (ایل آر پی ) سے واپس آ رہے تھے۔ اسی دوران یہ دھماکہ ہوا، جس میں 11 جوان زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں آٹھ کوبرا اور تین جھارکھنڈ جگوار فورس کے جوان شامل ہیں۔پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔ اس دوران گھنے جنگل کا فائدہ اٹھا کر نکسلی فرار ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ شبہ ہے کہ آئی ای ڈی کو کچی سڑک کے نیچے دبا کر رکھا گیا تھا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading