سالانہ آمدنی سرٹیفکٹ کی تقسیم کا انعقاد

ncp 1راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت کی مثبت پہل

ناندیڑ:2 اکتوبر ( ورقِ تازہ نیوز ) گزشتہ دنوں اقلیتی طلباءکے لئے انکم سرٹیفکٹ کیمپ کا انعقاد کرنے کے بعد طلباءمیں مذکورہ سرٹیفکٹ کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اسی طرح ماباقی سرٹیفکٹ کی تقسیم کو عنقریب کئے جانے کاا علان بھی کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق راشٹروادی کانگریس پارٹی شعبہ اقلیت ناندیڑ سابق شہر صدر محمد زبیر احمد اور فیروز پٹیل کی جانب سے آمدنی سرٹیکفٹ کے لئے لیبر کالو نی میں ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ اس کیمپ کو زون نمبر 7 کے کارپوریٹر عبد العلیم خان کی حمایت و تائید بھی حاصل رہی ۔ اس کیمپ سے سینکڑوں افراد نے استفادہ کیا ۔ کیمپ کے مقبولیت اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کارپوریٹر عبد العلیم خان نے مقامی باشندگان کے استفادہ کے لئے کیمپ کو وسعت دی اور مزید دو دنوں تک جاری رکھا جس سے کئی افراد کو فائدہ ہوا۔ سالانہ آمد نی سرٹیفکٹ بنانے کے بعد لیبر کالونی میں عبد العلیم خان کے مکان پر گزشتہ رو ز تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر بطور مہمان کارپویٹرس وٹھل پاٹل ، سبھاش رائے بولے ، امیش چوہان ، سماجی کارکنان شیخ رفیق عرف مشی بھائی، اقبال چاﺅش و دیگر نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ پری میٹرک اقلیتی اسکالرشپ کے لئے موجودہ تعلیمی سال کے لئے اولیائے طلباءکا سالانہ آمدنی سرٹیفکٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اولیائے طلباءکے لئے مذکورہ سرٹیفکٹ بنانا مشکل ہو رہا تھا ۔ جس کے چلتے طلباءمیں اسکالرشپ سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا ۔ محمد زبیر احمد نے اس سلسلہ میں ناندیڑ ضلع کلکٹر کے معرفت ڈائریکٹر آف ایڈلٹ ایجوکیشن مہاراشٹر سے مطالبہ کیا تھا کہ فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کیا جائے اور انکم سرٹیفکٹ کی شرط کو اس سال کے لئے روک لگائی جائے ۔ لیکن موجودہ محکمہ کی جانب سے انکم سرٹیکفٹ کی شرط کو روک تو نہیں لگائی گئی لیکن فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ۔ اس سلسلہ میں ناندیڑ ضلع انتظامیہ کی جانب سے محمد زبیر احمد کو درکار تعاون کیا گیا جس کے بعد مذکورہ کیمپ کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا ۔محمد زبیر احمد نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ ماباقی سرٹیفکٹس کی تقسیم بھی عنقریب کیا جائے گی ۔

Leave a comment