(بلو لی:- ابرار بیگ )مستقر بلو لی شہر میں اولڈ پوسٹ آفیس سے خریب گاندھی چوک روڈ پر واقع دو دکا نات میں1 اکتوبر کی دیر رات شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی دیکھتے ہی دیکھتے آگ تیزی سے پھیلنے لگی جس کی زد میں آکر دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی
تفصیلات کے مطابق عبداللیق عبدالقیوم کی البا فوٹ ویر میں موجود چپل شوز سینڈل کے علاوہ فرنیچر اور ضروری کاغذات جل کر خاکستر ہو گئے جبکہ امان کٹ پیس سنٹر کے کپڑے بھی بڑی مقدار میں جل گے اس طرح دو دوکانات کا نقصان کا تخمینہ 24 سے 26 لاکھ کا بتایا جا رہا رات دیر گئے لگی آگ کو بجھانے کے لیے مقامی نوجوانوں کے ہمراہ پولیس انسپیکٹر دھبڑ گے و پولیس ملازمین نے بھرپور کوشش کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا لیکن آخری مراحل میں دھرمابعد اور دیگلور سے فائر ٹینڈر آے تک کافی دیر ہو چکی واضیے رہے کہ بلولی میں آئے دن ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور عوام کا کافی نقصان ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شھر یانے بلو لی کی جانب سے مجلس بلدیہ سے ساکنان کا مطالبہ فائر ٹینڈر کے خیام کو لے کر شدت پکڑ رہا ہے اب دیکھنا یہ دلچسپ ہے کہ مجلس بلدیہ کتنی جلد اسے پورا کر پاتی ہے ،،