بکری نے جنم دیا انسانی شکل کا بچہ ، دیکھنے والوں کی لگ گئی بھیڑ

یوپی کے بلیا ضلع کے بنہاں گاؤں میں مہلوک بکری کے پیٹ سے انسانی بچہ کی شکل کی ایک عجیب و غریب مخلوق نکلی جسے دیکھ کر لوگ حیرت میں پڑ گئے۔ انسانی شکل کی مخلوق کو دیکھنے والوں کی گاؤں میں بھیڑ لگی ہوئی ہے۔ بتا دیں کہ بنہاں کے مقامی گوری شنکر رام کی بکری کی اتوار کی شام موت ہو گئی تھی۔ مہلوک بکری کو بھوپت پور مقامی ہری شنکر رام چمڑا نکالنے کیلئے لیکرچلا گیا۔

ات کے وقت ہری شنکر بکری کا چمڑا نکال رہا تھا ۔ تبھی بکری کے پیٹ سے ایک عجیب و غریب بچہ جس کی شکل انسانی بچے سے ملتی جلتی تھی یا یوں کہیں ایک بکری کا بچہ نکلا۔ اس کی اطلاع ملنے پر رات میں ہی اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کیلئے گاؤں والوں کی بھیڑ لگ گئی۔ دیر رات  کو ہری شنکر نے اس بچے کو ٹوکری سے ڈھک کر رکھ دیا۔

لیکن پیر کو ہری رام اور اس کے اہل خانہ حیران رہ گئے کیونکہ صبح جب ٹوکری اٹھا کر دیکھا تو وہ غائب تھا ۔ بنہاں کے گاؤں کے لوگوں میں کافی خوف طاری ہے۔

Leave a comment