ڈاکٹر شیخ عقیل احمد قومی اردو کونسل کے ڈائریکٹر

نئی دہلی:28۔ستمبر۔(ایجنسیز) اردو کے معروف ادیب و نقاد ستیہ وتی کالج دہلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نئے ڈائرکٹر کی حیثیت سے آج چارج سنبھال لیا۔اردو کے معروف ادیب و نقاد ستیہ وتی کالج دہلی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نئے ڈائرکٹر کی حیثیت سے آج چارج سنبھال لیا۔ ان کی میعاد تین سال ہوگی۔ وزارت برائے فروغ انسانی وسائل حکومت ہند نے پروفیسر عقیل احمدکی تقرری کی ہے۔ انہوں نے پروفیسر ارتضیٰ کریم کی جگہ لی ہے ، جن کی میعاد پوری ہوچکی ہے۔ وزارت کے اعلامیے کے مطابق ان کی مدت کار تین سال پر محیط ہوگی۔ڈائرکٹر مسٹر عقیل نے قومی اردو کونسل کے دفتر میں منعقدہ استقبالیہ تقریر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اردو کی ترقی کے لیے پابند عہد ہوں۔ میں ہندوستان کے ہر ایک گاؤں میں اردو زبان کو پہنچانا چاہتا ہوں۔ میرا مقصد اردو کے بنیادی تعلیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔ اردو کاز کے لیے میں ہمہ وقت تیار ہوں۔ اس کے لیے مجھ سے جو کچھ بھی ہوسکے گا ضرور کروں گا۔ان کے چارج سنبھالنے کے موقع پر سابق ڈائرکٹر پروفیسر ارتضیٰ کریم اور کونسل کے دیگر اہلکار بھی موجود تھے۔قومی اردو کونسل کے نئے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد اردوکی معروف اور فعال شخصیت ہیں اورموجودہ ادبی منظرنامے میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں ۔ ان کے تحقیقی مقالات ہند اور بیرونِ ہند کے مؤقر مجلات میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ انھوں نے ہندی اردو اور انگریزی تینوں زبانوں میں مضامین لکھے ہیں۔

Leave a comment