ملزمین کے بیانات شروع اس ماہ کے آخر تک سماعت مکمل ہونے کی امید
ممبئی۔ 13؍ اکتوبر ( پریس ریلیز ) شولا پور کے 4؍ مسلم نو جوانوں کے بشمول مدھیہ پردیش اور دیگر علاقوں سے گرفتارکئے گئے سیمی سے تعلق اور ملک مخالف سر گر میاں انجام دینے سمیت یو اے پی اے اور دیگر سخت ترین قوانین کے تحت چلنے والے اسپیشل کیس502/2014 میںسیکشن 313 سی آر پی سی کے تحت بھو پال اسپیشل عدالت میں ملز مین کا بیان ریکارڈ ہونا شروع ہو گیاہے اب تک 5؍ ملز مین کا بیان ریکارڈ ہو چکا ہے بقیہ ملز مین کا بیان ۱۵؍ اکتوبر ریکارڈ ہو جائے گا۔ یہ اطلاع آج یہاں اس کیس کی پیروی کرنے والے سینر کریمنل لائر ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان نے دی ہے۔ مزید تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شو لا پور کے 4؍ مسلم نو جوان جن پر دو بڑے اہم کیس بنائے گئے تھے جن میں نمایاں طور پر اسپیشل سیشن کیس 502/2014 , اور 541/2014 شامل ہے جن میں سے مقدمہ نمبر 502/2014 کو جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی لیگل ٹیم نے محنت لگن اور جستجوسے نہایت ہی بر ق رفتاری سے چلایا اور تمام گواہیاں مکمل ہو نے کے بعد ملز م کا بیان ریکارڈ ہو نا شروع ہو گیا ہے ،15؍ اکتوبر تک تمام ملز مین کے بیا نات ریکارڈ درج کئے لئے جائیں گے،اس ماہ کے آخر تک آخری سماعت مکمل ہو نے کی امید کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کہا کہ اس مقدمے میں پولیس اور اے ٹی ایس کی جانب سے اس قدر دھاندھلی کی گئی ہے کہ قانون کا معمولی شد بد رکھنے والا بھی اس معاملہ کو اچھی طرح سمجھ جائے گا۔ اس کے باوجود اس مقدمے کو الجھا کر رکھا گیا تھا، ہماری لیگل ٹیم کی کو ششوں سے ملز مین کے بیانات عدالت میں ریکارڈ کئے جا رہے ہیں ، اس مہینہ کے آخر تک آخری سماعت عمل میں آنے کی امید کی جا رہی ہے،جس سے نہ صرف شولاپور کے بلکہ دیگر تمام ملزمین کو بھی انصاف ملے گا ۔