نئی دہلی:13اکتوبر(ای میل)پاپولر فرنٹ ہمارے سماج کے حاشیے پر ڈالے گئے طبقات کی مکمل تقویت کے ذریعہ ملک کی تقویت کے لےے جدوجہد کرتی ہے۔ تعلیمی تقویت مکمل تقویت کی جانب ایک بے حد اہم قدم ہے۔ پاپولر فرنٹ ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کے لیے کام کر رہی ہے جہاں جہالت بالکل نہ ہو، ہر بچے کو تعلیم کے حق (آر ٹی ای) کے تحت سیکنڈری اسکول (دسویں ) تک ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کا موقع حاصل ہو ۔ اس کے علاوہ تنظیم کمزور طبقات کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امداد بھی دیتی ہے۔اس اہم کوشش کے تحت ہم اپنے مقاصد کے حصول اور پسماندہ اقوام کی تقویت کے لیے قومی سطح پر سال ۱۱۰۲ سے مختلف پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ صد فی صد بچوں کے اسکول میں داخلے کو یقینی بنانے کے لیے ”اسکول چلو“ مہم، انتہائی پسماندہ گاﺅں کو تعلیمی اعتبار سے مضبوط بنانے کے لیے ”سرو شکشا گرام“ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالرشپ دینے کے لیے ”قومی اسکالرشپ اسکیم“ جیسے پروگرام ہمارے پروجیکٹ میں شامل ہیں۔سرو شکشا گرام پروجیکٹ (ایس ایس جی) کو بہار کے دہی علاقوں میں اپنے پہلے ماڈل ایس ایس جی کے ذریعہ توسیع دینا پاپولر فرنٹ کے منصوبے میں شامل ہے۔ جس کا مقصد ملک کے سب سے زیادہ پسماندہ طبقات کو بلاک کی سطح پر تعلیمی اعتبار سے مضبوط بنانا ہے۔ پاپولر فرنٹ کے چیئرمین ای ابوبکر کٹہار ضلع کے منسہی اور براری بلاکوں میں پہلے سرو شکشا گرام ماڈل کا افتتاح کریںگے۔ یہ دونوں ہی بلاک ہندوستان میںاقلیتوں کے تعلیمی لحاظ سے سب سے زیادہ پسماندہ بلاک ہیں۔ ۴۱اکتوبر کی دوپہر کو، ای ابوبکر کٹہار ضلع کے کمیونٹی ڈیولپمنٹ شعبے کے سیکڑوں رضاکاران کے ساتھ منسہی اور براری بلاک کے صاحب نگر، بندھ ٹولہ اور میاں پور گاﺅں میں سرو شکشا گرام پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔پاپولر فرنٹ اپنے کیڈر اور خیرخواہ حضرات سے ہمارے اس قدم میں اپنا تعاون دے کر پسماندہ اقوام کی تعلیمی تقویت میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کرتی ہے۔