بنگال : ترنمول کانگریس کے دفتر میں بی جے پی ورکروں نے توڑ پھوڑ کی ہے

کلکتہ 28مئی.ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی جیتندر تیواری نے الزام عاید کیا ہے کہ درگا پور میں ترنمول کانگریس کے دفتر میں بی جے پی ورکروں نے توبڑ پھوڑ کی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال میں تانڈو مچارکھا ہے اور یہ سلسلہ بند نہیں کیا گیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہنے والے ہیں،بی جے پی ضرور انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے مگر اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ ہمارے دفاتر کو توڑا جائے ترنمول کانگریس کے ممبراسمبلی جیتندر تیواری نے کہا کہ آسنسول میں پولس افسران بھی تعصب سے کام کررہے ہیں،تیواری نے ترنمول کانگریس کے دفتر کا دور ہ کیا،انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی نے اپنے ورکروں پر قابو نہیں پایا تو ہم بھی جوابی کارروائی کریں گے۔انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے ہی ریاست کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔بانکوڑہ کے ٹالڈیانگر، پانچمورہ میں جمعہ کی رات سے ہی تشدد کے واقعات ہورہے ہیں۔ترنمو ل کانگریس نے الزام عاید کیا ہے کہ بی جے پی کے غنڈوں نے ترنمول کانگریس کے مزدور تنظیم انٹک کے دفتر میں حملہ کیا ہے اور ترنمول کانگریس لیڈروں کے گھر میں توڑ پھوڑ کیا ہے۔ترنمول کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنچموڑہ میں بس اسٹینڈ کے باہر واقع ترنمول کانگریس کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔پارٹی لیڈروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ترنمول کانگریس کے کاغذات، ممتا بنرجی کے فوٹو اور دیگر سامان کو توڑ دیا گیا ہے۔ترنمول کانگریس کے علاقائی صدر اتم گاری نے سی پی ایم لیڈران بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں اور یہ ہنگامہ آرائی یہ وہی لیڈران کررہے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading