مودی کو کلین چٹ دئے جانے سے ناراض الیکشن کمشنر

نئی دہلی، 18 مئی. الیکشن کمشنر اشوک لواسہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بار بار کلین چٹ دئیے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کمیشن کی میٹنگوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر لواسہ کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے معاملوں میں کلین چٹ دئے جانے کا فیصلہ لئے جاتے وقت انہوں نے اس پر اختلاف کا اظہار کیا، لیکن ان کے اعتراضات کو ریکارڈ نہیں کیا گیا تو کمیشن کی میٹنگوں میں حصہ لینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
دوسری طرف کمیشن نے مسٹر لواسہ کے اس رویہ کی ابھی تک نہ توتصدیق کی ہے اور نہ ہی تردید۔گذشتہ دنوں اخبارات میں یہ خبر آئی تھی کہ مسٹر مودی کو کلین چٹ دیئے جانے پر مسٹر لواسہ نے اعتراض کیا تھا اور انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو اس بارے میں خط بھی لکھا تھا۔

قابل غور ہے کہ مسٹر مودی کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے چھ مقدمات میں کلین چٹ دی گئی ہے جبکہ کئی دیگر کیس زیر التوا ہے۔کانگریس کا کہنا ہے کہ مسٹر مودی کے خلاف 11 مقدمات میں شکایت درج کرائی گئی ہے. کمیشن نے مسٹر مودی کو کسی معاملہ میں نہ تو نوٹس جاری کیا نہ ان شکایات کو اپنی ویب سائٹ پر ڈالا۔ اس کے علاوہ کلین چٹ کے بارے میں کوئی حکم بھی جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا، جبکہ مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملات سے منسلک دیگر سارے احکامات اپ لوڈ کئے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹر لواسہ کا خط پاکر چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے ان سے ملاقات کی تھی لیکن مسٹر لواسہ ابھی تک غیرمطمئن بتائے جاتے ہے اور اس لئے انہوں نے کمیشن کی میٹنگ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading