امریکی ایئر فورس کی بڑی چوک :دہشت گرد سمجھ کر دوستوں پر برسائے بم ، 17 کی موت

کابل : افغانستان میں امریکہ کی ایئر فورس نے بڑی چوک کرتے ہوئے یہاں کے ہیلمنڈ صوبے میں طالبانی دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران افغان پولیس پر بم گرا دئیے ۔اس حملے میں 17 افغان پولیس اہلکارو ں کی موت ہو گئی ، جبکہ 14 شدید طور پر زخمی ہوگئے ۔ہیلمنڈ کے صوبائی کونسل کے سربراہ عطاء اللہ افغان نے بتایا کہ یہ واقعہ ناہرہ ساراج ضلع کا ہے ۔افغان سکیورٹی اہلکاروں اور طالبابی دہشت گردوں کے بیچ تصادم کے بعد امریکی ایئر فورس کی جانب سے مدد مانگی گئی تھی ۔

بتایا جاتا ہے کہ جب تک امریکہ کی جانب سے مدد کی گئی تب تک ہائی وے پر دہشت گردوں کو سکیورٹی چیک پوسٹ سے پیچھے کھدیڑ نے کیلئے افغان پولیس کو بلا لیا گیا تھا ۔ افغان پولیس سکیورٹی چیک پوسٹ سے دہشت گردوں کو پیچھے کھدیڑرہی تھی کہ امریکہ کی ایئر فورس نے افغان پولیس پر دہشت گرد سمجھ کر ہوائی حملے کر دئیے ۔اس حملے میں دہشت گردوں کو تو اتنا نقصان نہیں ہوا ، لیکن افغان پولیس کے 17 پولیس اہلکار مارے گئے ۔

#UrduNewsHindSamachar #IndianUrduNews #US #AirStrike #Kill #17PoliceSouthernAfghanistan

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading