ناندیڑ ضلع و اطراف کی مختصر خبریں
عطاءالرحمن فاروقی کو مثالی معلم ایوارڈ
ہنگولی:(راست) مہاراشٹرا راجیہ پراتھمک شکشک سمیتی کی جانب سے ہنگولی ضلع کے تعلیمی و سماجی کاموں کے عوض گزشتہ ہفتہ سال 2018 کے لئے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول کروندی تعلقہ بسمت کے معلم عطائ الرحمن عبدالستار فاروقی کو مثالی معلم قرار دیتے ہوئے انھیں گرو گورو ایوارڈ سے نوازا گیا. اس موقع پر ہنگولی کے رکن اسمبلی تاناجی راو¿، رکنِ اسمبلی ڈاکٹر سنتوش، سمیتی کے ریاستی صدر و ضلع کے عہدیداران موجود تھے. عطائ الرحمن فاروقی کو یہ ایوارڈ ملنے پر ساتھی اساتذہ، دوست و احباب عزیز و اقارب کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بینک قرض سے پریشان کسا ن کی خودکشی
عمری:10 نومبر(ورق ِتازہ نیوز) بینک قرض سے پریشان حال معمر کسان نے خود کو آگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کل عمری تعلقہ میں رونما ہوا ۔ متوفی کے بیٹے فریادی مادھو کے مطابق 9 نومبرکو صبح ساڑھے پانچ بجے توراٹی علاقہ میں انکے والد پوتنا رامنو عمر65سال نے اپنے کھیت میں خود کو آگ لگادی کیونکہ انھوںنے بینک سے قرض لیا تھا لیکن اسکی ادائیگی نہیں ہورہی تھی ۔جس کی وجہہ سے وہ کافی پریشان تھے ۔اس واقعہ میں معمر کسان کی موت ہوگئی ۔ عمری پولس نے دفعہ 174سی آر پی سی کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔ پی ایس آئی سوروے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
شراب کے نشے میں ندی میں چھلانگ لگادی
لمب گاو¿ں:10 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)گزشتہ شام نیو ہسا پور میں شرابی نے نشے کی حالت میں گوداوری ندی میںچھلانگ لگادی جس میں اسکی موت ہوگئی ۔ 9 نومبر کو شام سواچھ بجے نیو ہساپور میںگوداوری ندی کے پُل سے راہول یشونت دیپکے عمر 33 سا کن پاو¿ڑے واڑی ناکہ ناندیڑ نے شراب کے نشے میں دھُت ہوکر ندی میں چھلانگ لگادی اور پانی میںڈوب کر مو ت ہوگئی ۔لمب گاو¿ں پولس اسٹیشن میں آکاش ساو¿تے کی شکایت پر مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔