اس موقع پر کانگریس کے گروپ لیڈر حلیم انصاری، سابق میئر عمران خان، ساجد خان، اشرف منا، جاوید خان، کے ایم سہیل خان، خواتین کانگریس صدر ریحانہ انصاری ، ذاکر مومن، میڈیکل ایسوسی ایشن کے نائب صدر عبدالحئی خان، بلاک صدر شفیق بابو، ساجد مومن، حذیف انصاری، نفیس انصاری اور بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان موجود تھے ۔
پانی نل کے تنازعہ میں نوجوان کا قتل
بھیونڈی ( شارف انصاری):- كونگاوں پولیس اسٹیشن کے تحت پمپل گھر کے ایک رہائشی چال میں پانی سپلائی کرنے والے نل کی پائپ نکال کر سروس سینٹر کے ٹینک میں ڈالنے کی وجہ سے گھریلوں پانی کی فراہمی بند ہو گئی ۔جس سے ناراض پڑوسی نے سروس سینٹر چلانے والے پر حملہ کردیا ۔ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے سروس سینٹر چلانے والے واشق محمد صہیم خان 30 سالہ کی موت ہوگئی۔ قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد قاتل لوکیش پرجاپتی فرار ہوگیا ۔پولیس سے موصولہ معلومات کے مطابق سروس سینٹر چلانے والے وسیق محمد خان نے چالی میں رہنے والوں کی پانی کی فراہمی کرنے والے نل کی پائپ سروس سینٹر کی ٹاکی میں ڈال دی تھی اس وجہ سے چالی کے گھروں میں پانی کی فراہمی روک دی گئی تھی ۔چال میں رہنے والے لوگ بہت پریشان تھے۔ اسی بات سے ناراض لوکیش پرجاپتی 28 نامی نوجوان نے سروس سینٹر چلانے والے وسيک خان کے ساتھ گالی گلوچ کر ہاتھ اور لکڑی کے ڈنڈے سے جم کر پٹائی کر دی ۔واسک اس حملے میں شدید طور پرزخمی ہوگیا اور اس کے سر میں گہرا زخم لگنے کے بعد اسے علاج کے لئے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ جہاں علاج شروع ہوتے ہی ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس واقعہ کی خبر کون گاوں پولیس اسٹیشن میں دی گئی۔ پولیس نے لوکیش پرجاپتی کے خلاف قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ لیکن موقع پاکر ملزم لوکیش واقعہ کے بعد فرار ہو گیا۔ سینئر پولیس انسپکٹر رمیش کٹکر اس کیس کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔
گانجے کا نشہ پلا کر 75 ہزار روپے کی لوٹ
بھیونڈی (شارف انصاری):- نظام پور پولیس اسٹیشن کی حد میں خونی گاؤں کے تالاب پر پھول کا ہار بیچنے والے شخص کو گانجے کا نشہ پلا کر 3 لوگوں نے ان کی موٹر سائیکل، ہاتھ کی گھڑی، موبائل اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس سے ملی معلومات کے مطابق رام اودھ شريپت سینی 55 منگت پاڑا کو بالا ہریش چندر ساہانی اور اس کا ساتھی اخلاق اور ایک دوسرا ساتھی تینوں نے مل کر گانجہ پلانے کا لالچ دے کر كھونی گاؤں تالاب کے کنارے لے گئے ۔اس کو گانجہ پلایا اور اس کو نشے میں دھت کردیا اس کے بعد تینوں مپ کر روز رام اودھ سے پیشے کی مانگ کی ۔رام اودھ نے پیسہ دینے سے انکار کر دیا تب تینوں ٹھگوں نے نشے کا فائدہ اٹھا کر اس کے ساتھ مارپیٹ کرکے اس کے پاس سے 70 ہزار روپئے قیمت کی نئی ہیرو ہونڈا اسپلینڈر موٹر سائیکل اور 640 روپئے نقد، 3 ہزار روپئے کا موبائل اور 15 سو روپئے کی ہاتھ گھڑی اس طرح ان لوگوں نے 75 ہزار 140 روپئے کے سامان چھین لیا اور اس جگہ سے بھاگ نکلے ۔ اس کے بعد جب رام اودھ کو ہوش آیا تو اسے علم ہوا کی اس کے ساتھ دھوکہ کر اسے لوٹ لیا گیا ہے وہ فوری طور پر نظام پورہ پولیس اسٹیشن پہنچا اور اس لوٹ مار کے واقع کی شکایت درج کرادی۔ نظام پورہ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات اے پی آئی دھاباڑے کر رہے ہے ۔