گورکھپور:حضرت مولانا ڈاکٹر سعید الرحمن اعظمی ندوی کی اہلیہ محترمہ آسیہ خاتون نور اللہ مرقدھا کے انتقال پر ملال پر آل انڈیا ملی کونسل مشرقی اترپردیش کے صدر مولانا طارق شفیق ندوی نے اپنے شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ

ایک خدا رسیدہ ، درد آشنا دل رکھنے والی خاتون تھیں ، اپنے طرز رہائش ، اہل خانہ اور اہل خاندان سے برتاو اور حقوق العباد میں بے مثل تھیں ، اچھی خصوصیات اور اعلیٰ صفات سے متصف قابل رشک ماں تھیں ، اسی کے ساتھ قابل تقلید شوہر پرست بھی تھیں ، اپنے مجازی خدا حضرت مولانا ڈاکٹر سعید

الرحمن اعظمی ندوی حفظہ اللہ کے مزاج و طبیعت کے مطابق اپنے کو ڈھال لیا تھا ، ان کی ایک ایک چیز کا خیال رکھتیں ، علمی کاموں کے لئے یکسوئی فراہم کرتیں ، ان کی خوشی میں اپنی خوشی تلاش کرتیں ، بچوں کی تعلیم و تربیت اور مہمانوں کی ضیافت کا اہتمام و انتظام پوری دلجمعی اور خوش دلی سے کرتیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس عطاءفرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا کرے آمین