آنند نگر مہراج گنج: دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ نے علماءاکابر کے اقدام کو سراہتے ہوئے دینی تعلیم کے طلبہ کا ماڈرن نصاب تعلیم باقاعدہ شروع کرنے ، اور علوم عصریہ پر خصوصی توجہ دینے کی غرض سے اپنے ماڈر ن تعلیمی نصاب کو ہری جھنڈی دکھا کر کنونسنگ کے لئے بس روانہ کردی ہے۔

ملت کی بے چینی اور تعلیم کے تئیں اپنے بچوں کے پچھڑتے رہنے کا درد محسوس کیا، اس لئے دارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ نے دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا ءکے نصاب میں اس طرح تبدیلی کا امتزاج مرتب کیا کہ مولوی ” عالم،، و فاضل بن نے والے

طلباءاب ہائی اسکول، انٹر ، بی اے، اور ایم اے کا کورس بھی مکمل کرسکیں گے اور وکیل، بیرسٹر، ڈاکٹر، ماسٹر ،کی ڈگری لینا بھی ان کے لئے آسان ہوگا۔
واضح ہو کہ دارالعلوم فیض محمدی میں گوکہ اس طرح کی صلاحیت پیدا کرنے والا نصاب پہلے ہی سے چلا کرتا ہے، مگر اب پابندی اور لازمی تیاری کے ساتھ یہ خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے، امید ہے کہ اس طرز تعلیم اور پیٹرن سے ملت اسلامیہ کے نونہالوں کو فائدہ پہنچے گا، اور کامیابی و ترقی ان کا قدم چومے گی۔