تھانے، 13 مئی (ایجنسیز) مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت مرکز اور مہاراشٹر حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بڑے بڑے خواب دکھا کر عوام کو دھوکہ دیا۔
مسٹر ٹھاکرے آج تھانے شہر میں پارٹی کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی نے عوام کوصرف بڑے بڑے خواب دکھائے لیکن جو بھی انہوں نے وعدہ کیا تھا، اسے پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو پتہ چلنا چاہئے کہ جو خواب انہوں نے دکھائے تھے اس کا کیا ہوا۔
انہوں نے مسٹر مودی کی طرف سے انتخابی جلسوں میں سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کی بات کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم گاندھی پر اس لوک سبھا کے انتخابات میں بات کرنے کا کیا مقصد ہے؟ اس الیکشن سے راجیو گاندھی کا کیا تعلق ہے؟
مسٹر مودی اور بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے قوم پرستی سے متعلق اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ "مسٹر مودی کا مطلب ملک نہیں ہیں اور حب الوطنی پر دوسروں کو وہ سرٹیفکیٹ نہیں دے سکتے”۔
مسٹر ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی دیویندر فڑنويس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر فڑنویس ریاست میں خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں وزراء کے دورے کے سلسلے میں کہا کہ یہ صرف عوام کے پیسوں کی بربادی ہے۔
انہوں نے فلم اداکار عامر خان کے پانی فاؤنڈیشن اور دیگر غیر سرکاری اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سلسلے میں کیا کیا۔
مراٹھا برادری کے تعلیم اور ملازمت میں ریزرویشن کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ مراٹھا ریزرویشن کبھی بھی حقیقت میں تبدیل نہیں ہو سکتی، ریاستی حکومت صرف دھوکہ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ ایک سیاسی کھیل ہے اور حکومت دھوکہ دینا چاہتی ہے۔