ممبئی ۔27۔جنوری ۔ٹیلی کام کمپنیوں کو سہارا دیتے ہوئے ٹی آر آئی نے کم سے کم بیلنس لازمی کیا تھا۔ سم ڈی ایکٹویشن سے بچنے کیلئے کسٹمرس کو ہر مہینے کم سے کم 35 روپئے کا ریچارج کروانا ہوتا تھا۔ خاص کر پری پیڈ یوزرس سم سروس استعمال کرنے کیلئے منیمم بیلنس مینٹین کرنا ہوتا تھا۔ ووڈا فون نے اپنے کسٹمرس کیلئے ہر ماہ 35 اور 65 کی حد مقرر کی تھی۔ اب اس میں تبدیلی کرتے ہوئے ووڈا فون نے 24 روپئے کا ریچارج پلان لانچ کیاہے۔
یہ پلان آئیڈیا اور ووڈا فون کے ان کسٹمرس کیلئے اچھا ہے جو کم پیسوں میں سم کی تمام سہولیات کا فائدہ لینا چاہتے ہیں۔ 24 روپئے میں کسٹمرس کو 28 دن کی ویلی ڈٹی (مدت) ملے گی۔ یہ ریچارج آپ کمپنی کی ویب سائٹ اور ایپ سے آسانی سےکروا سکتے ہو۔اب سوال آتا ہے کہ یہ ریچارج کروانے پر کیا ملےگی اس میں آپ کو 100 نیٹ نائٹ کالنگ ملے گی۔ یہ نائٹ کالنگ کی سہولیت آپ کو رات 11 بجے سے صبح 6 بجے تک ملے گی اور یاد رہے کہ یہ ووڈا فون یا آئیڈیا ٹو آئڈیا ہی پر نافذ ہوگی۔ ا س کے علاوہ کالنگ کیلئے آپ کو 2.5 پیسہ ہر سیکنڈ کیلئے دینا ہوگا۔ جبکہ ڈیٹا کیلئے 4 پیسہ فی 10کے بی کیلئے اداکرنا ہوگا۔ روومنگ میں ڈیٹا استعمال کرنے کیلئے 10 پیسہ فیی 10 کے بی کیلئے دینے ہوں گے، یہ پلان ریچارج کرنے والی تاریں سے اگلے 28 دنوں تک جاری رہے گا