ناندیڑ :27۔جنوری ۔(ورق تازہ نیوز )آندھرا پردیش اور تیلنگانہ میں غیرموسمی بارش کی وجہ سے ناندیڑ میں درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے۔دو دن سے ناندیڑ میں موسم کافی سرد ہو گیاہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مزید دو۔تین دنوں تک درج حرارت میں کمی رہے گی۔ اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی۔ تلنگانہ کے حیدرآباد آباد شہر میں کل سے غیر موسمی بارش کا سلسلہ جاری ہے اس کا اثر ماراشٹر بالخصوص مراٹھواڑہ میں نظر آرہا ہے ناندیڑ میں دو دن سے سردی مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے ہے درجہ حرارت میں کافی کمی آئی ہے اور آج بروز اتوار کو ناندیڑ کا کم از کم درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق کل اور پرسوں بھی درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی اور شریان کو مزید سردی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دن بھر سردی ہونے کی وجہ سے شہر کا ماحول کا سرد ہوچکا ہے جس کا اثر عوام کی صحت پر نظر آ رہا ہے۔ بالخصوص معمر افراد بچوں کو مختلف بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔