شیوجنتی کی ریلی کے دوران توپ کا دھماکہ، ایک شخص کی گردن اور ایک لڑکی کا گال جھلس گیا

دھاراشیو :19/فروری (ورق تازہ نیوز)پورے مہاراشٹر میں شیواجنتی کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، جبکہ دھاراشیو میں تہوار کو حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔أج دھاراشیو میں شیواجنتی کی ریلی کے دوران توپ کا دھماکہ ہوا، جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے اور انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ واقعہ دھاراشیو ضلع کے واسی تعلقہ کے پارا گاؤں میں پیش آیا۔ آج شیوجنتی کا جوش و خروش اپنے عروج پر تھا، جب ریلی کے دوران ہی توپ کا دھماکہ ہوگیا۔ توپ کا دھماکہ کس وجہ سے ہوا، یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

حادثے میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کے نام اکشتا سنتوش بھارٹے (عمر 12 سال، رہائشی: پارا) اور مہندر کنچن گولی (عمر 35 سال، رہائشی: پارا) ہیں۔ مہندر کنچن گاولی کی گردن زخمی ہوئی ہے جبکہ اکشتا سنتوش بھارٹے کا گال جھلس گیا ہے۔ دھاراشیو کے سرکاری اسپتال میں دونوں کا علاج جاری ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading