لوک سبھا انتخابات میں جیتے 233لیڈروں پر مجرمانہ معاملات

نئی دہلی، 25مئی . سیاست کو جرم سے پاک کرنے کی تمام کوششوں کے باوجود الیکشن جیت کر 17ویں لوک سبھا کے رکن بنے لیڈروں میں سے 233(43فیصد) کے خلاف مجرمانہ معاملات درج ہیں۔نامزدگی داخل کرتے وقت دیئے گئے حلف ناموں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جیتنے والے امیدواروں میں سے 159(29فیصد) کے خَاف سنگین مجرمانہ معاملات درج ہیں۔ ان میں عصمت دری، قتل، قتل کی کوشش، اغوا اور خواتین کے خلاف جرائم وغیرہ شامل ہیں۔نیشنل الیکشن واچ کے تخمینہ کے مطابق دس نومنتخب اراکین پارلیمنٹ نے تو مجرمانہ معاملات میں سزا ہونے کی بات تک قبول کی ہے۔ ان میں سے پانچ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ چار کانگریس اور ایک وائی ایس آر کانگریس کے امیدوار طورپر جیتے ہیں۔ ان میں سے چار ترقی پسند ریاست کیرالہ سے جبکہ دو مدھیہ پردیش سے اور ایک ایک امیدوار اترپردیش، راجستھان، مہاراشٹر اور آندھراپردیش ے کامیاب ہوئے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading