مالیگاؤں کے سابقہ رکن اسمبلی شیخ رشید کادوران علاج انتقال

مالیگاؤں(ناسک) : 4 دسمبر( ایجنسی)ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر کے مشہور و قدآور سیاسی رہنما شیخ رشید نے آج ناسک کے نائن پلس ہاسپٹل میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ ناسک سے انکے فرزند شیخ آصف یہ اطلاع دی ہے۔ ان الله وانا الیہ راجعون!

الله تعالیٰ مرحوم شیخ رشید کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔

جنازہ آج صبح گیارہ 11 بجے ہزار کھولی مرحوم حاجی شیخ شفیع کے پرانے مکان (بڑے گھر سے) عائشہ نگر قبرستان لے جایا جائے گا ۔ناسک سے مرحوم شیخ رشید کا جسد خاکی مالیگاؤں لایا جارہا ہے.