ناشک (نامہ نگار) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری ایجوکیشن (پونہ) کے سکریٹری ڈاکٹر اشوک بھونسلے نے بتایا کہ مارچ 2019 میں ہوئے دسویں کے امتحانات کے رزلٹ 8 جون کو آن لائن ظاہر کئے گئے تھے- اس کے اوریجنل رزلٹ مارکس شیٹ 21 جون بروز جمعہ کو صبح گیارہ بجے تقسیمی مراکز سے اسکولوں کو فراہم کیا جائیگا جبکہ اسی دن دوپہر تین بجے (21 جون بروز جمعہ ) کو طلبا اپنی اپنی اسکولوں سے اپنا اوریجنل رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں- عیاں رہے کہ رزلٹ کی تقسیم کے ساتھ ہی گیارہویں کے آف لائن ایڈمیشن کے فارم کی فروختگی بھی متعلقہ جونیئر کالیجس سے عمل میں آئیگی لہذا طلباء اس بات کو دھیان میں رکھیں اور گیارہویں میں ایڈمیشن کیلئے لگنے والے کاغذات مثلاً مارکس شیٹ کی زیراکس، آدھار کارڈ اور پاسپورٹ سائز فوٹو قبل از وقت تیار رکھیں- اس طرح کی اطلاع طلباء کے مفاد میں عامر ایوبی سر (انچارج : بیسٹ کوچنگ کلاسیس، مالیگاؤں) نے فراہم کی-