200 پاکستانیوں کو یو اے ای سے واپسی کے لیے مفت ایئر ٹکٹس

وزارت اوورسیز پاکستانیز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری شخصیت اور خلیج ٹائمز کے مالک سہیل گلداری نے 200 پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے مفت ائیر ٹکٹس کا انتظام کیا ہے۔

وزارت اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق 200 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آباد اور ملتان پہنچیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سہیل گلداری نے زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران انتظامات کا وعدہ کیا تھا۔ دونوں شخصیات کے درمیان اہم ملاقات 25 جولائی کو خلیج ٹائمز کے ہیڈ کوارٹر میں ہوئی تھی۔زلفی بخاری سے ملاقات میں سہیل گلداری نے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

وزارت اوورسیز کے مطابق مفت ائیر ٹکٹس ملنے پر پاکستانی محنت کشوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زلفی بخاری اور سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا۔

دبئی میں پاکستانی قونصل جنرل احمد امجد علی نے بھی سہیل گلداری کا شکریہ ادا کیا اور ان کو معاون خصوصی زلفی بخاری کی جانب سے بھی شکریے کا خصوصی پیغام پہنچایا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading