17 نومبر کو گیانواپی احاطہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دینے سے متعلق عرضی پر فیصلہ

گیان واپی معاملے میں وارانسی کی سول فاسٹ ٹریک کورٹ میں پیر کے روز سماعت ہوئی۔ بعد ازاں سول جج سینئر ڈویژن مہندر کمار پانڈے کی عدالت نے اس پر فیصلہ کو 2 دن کے لیے ملتوی کر دیا۔

اب اس معاملے میں 17 نومبر کو فیصلہ سنایا جائے گا۔ دراصل ہندو فریق کی طرف سے داخل عرضی میں 4 مطالبات کیے گئے ہیں جن میں سے ایک ہے گیان واپی احاطہ میں مسلمانوں کا داخلہ ممنوع قرار دیا جانا۔

17 نومبر کو عدالت فیصلہ سنائے گی کہ یہ عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں۔