ممبئی: 25/ اپریل( ورق تازہ نیوز)مہاراشٹرمیں پہلے مرحلے میں 19/ اپریل کو لوک سبھا انتخابات کےلئے رائے دہی عمل میں آئی تھی۔ جس میں ووٹرس نے کم تعداد میں رائے دہی میں حصہ لیاتھا اس کے علاوہ این ڈی اے کے خلاف ووٹرس میں ناراضگی کے بعد سیاسی تجزیہ نگاروں نے اسکے بعد کہاتھا کہ پہلے مرحلے کی رائے دہی کے بعد بی جے پی ۔ شیوسینا(شندے) ۔راشٹروادی کانگریس (اجیت پوار) کو نقصان پہنچے گا۔
مگر اب دوسرے مرحلے کی رائے دہی 26/ اپریل جمعہ کو عمل میں آرہی ہے ۔جس سے قبل مہاراشٹر کے تجزیہ نگاروں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں8 نشستوں اکولہ ٗ امراوتی ٗ ناندیڑ ٗپربھنی ٗبلڈانہ ٗ ایوت محل ٗہنگولی ٗوردھا میں این ڈی اے اتحاد کو نقصان پہنچے گا۔
ان آٹھ نشستوں میں سے صرف دونشستو ں پر این ڈی اے کو کامیابی مل سکتی ہے جس میں ناندیڑ اور پربھنی شامل ہے۔اسطرح دیگر چھ نشستوں پر انڈیا اتحاد کو کامیابی ملے گی ۔یہ صرف سیاسی تجزیہ نگاروں کا اندازہ ہے مگر صحیح فیصلہ 4۔جون کو رائے شماری کے بعدمعلوم ہوگا۔