اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل فاؤ نڈیشن کے صدر پروفیسر انعام اللہ صدیقی سخت علیل

آنند نگر(عبید الرحمن الحسینی) ضلع مہراج گنج کی مشہور ومعروف شخصیت و جید الاستعداد وعمیق المطالعۃ پروفیسرو اقرا ایجوکیشنل اینڈ ٹیکنیکل فاؤ نڈیشن ہتھیا گڈھ کے صدر جناب پروفیسر انعام اللہ صاحب چند دنوں سے بیمار چل رہے ہیں، وہ شدید طور پر سانس کی نالی میں انفیکشن کے ساتھ ساتھ نزلہ زکام وبخار کے عارضہ میں مبتلا ہیں، جنہیں بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے (KMC)اسپتال مہراج گنج کے خصوصی نگہ داشت والے وارڈ میں ایڈمٹ کیا گیاہے، ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ ٹریٹمنٹ جاری ہے۔

فاؤنڈیشن کے سربراہ ودارالعلوم فیض محمدی ہتھیا گڈھ کے بانی حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی دارالعلوم کے ناظم اعلیٰ مولانا سعد رشید ندوی و مہتمم مولانا محی الدین قاسمی ندوی نے جملہ قارئین سے صدر صاحب کے لئے دعاء صحت کی اپیل کی ہے۔ اللہ پاک جلد سے جلد صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading