پونے:7جون ۔(ورق تازہ نیوز)مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری بورڈ آف ایجوکیشن پونے کی جانب سے اس سال فروری 2019 میں منعقدہ دسویں جماعت کے امتحان کے نتائج بروز ہفتہ 8 جون کو آن لائن ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر دو پر ایک بجے دیکھے جا سکتے ہیں اور طلباء اپنے مارکس شیٹ ڈاو¿ن لوڈ کرسکتے ہیں اس طرح کا پریس نوٹ آج ریاستی بورڈ کے سکریٹری نے جاری کیا۔ تمام ڈویژنوں کے دسویں کے نتائج پر دوپہر ایک بجے مندرجہ ذیل بورڈ کے ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔
maharesult.nic.in
آج ممبئی ناگپور اور کولہاپور پونے اورنگ آباد لاتور امراوتی ناسک ڈویژن بورڈ کے قائم کردہ کمیٹیوں نے ایک پریس کانفرنس میں اس بارے میں معلومات دیں اور ڈویژنل بورڈ کے نتائج کی بک لسٹ صحافیوں میں تقسیم کیں۔واضح ہو کہ تمام ریاست میں سترہ لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ اور طلباءکو بے چینی سے اپنے نتائج کا انتظارتھا ۔
