1. ضلع میں بارش سے ساڑھے پانچ لاکھ ہیکٹر فصلوں کا نقصان-2- گریجویٹ حلقہ انتخاب ووٹرس لسٹ میں اندراج کی آخری تاریخ 6نومبر -3-شہر کی اہم سڑکوںکی حالت انتہائی خستہ
ناندیڑ:یکم نومبر ۔(ورق تازہ نیوز)ضلع میں بارش کا موسم ختم ہونے کے بعد بھی گزشتہ چنددنوں سے طوفانی بارش ہورہی ہے جس کی وجہہ سے کسانوں کی ہاتھ آئی فصلیں تباہ وبرباد ہوچکی ہیں ۔جس سے وہ معاشی بحران کاشکار ہوگئے ہیں ۔ 18تا28اکتوبرکے درمیان واپسی کی بارش سے سویابین کی 80فیصد اور کپاس کی 40فیصد جبکہ جوار کی 60فیصد فصل کانقصان ہوا ۔اس طرح خریف سیزن میں مجموعی طور پر چار لاکھ 11ہزار 375ہیکٹر کاعلاقہ متاثر ہوا ہے اس طرح کی رپورٹ ضلع انتظامیہ نے روانہ کی ۔امسال دیوالی کسانوں کیلئے روشنی نہیں بلکہ اندھیرا لے آئی امسال ابتداءمیںبارش نے دھوکہ دیاتھا جس سے کسان بارش کیلئے پریشان تھے اوردوبارہ تخم ریزی کی نوبت بھی آئی ۔دیڑھ ماہ انتظار کے بعد بارش شروع ہوئی اس لئے کسانوں نے کپا س ‘سویابین اور جوار کی تخم ریزی کی ۔ضلع میں امسال پہلی مرتبہ کپاس سے زیادہ سویابین کی تخم ریزی کی گئی ۔سویابین فصل کیلئے حالات سازگار تھے جس کی وجہہ سے کسانوں نے زیادہ اسی فصل پر زوردیا ۔لیکن واپسی کی بارش نے کپاس اورسویابین کی فصلوں کوتباہ کرکے رکھ دیا ۔ 18اکتوبر سے ضلع میںواپسی کی طوفانی بارش شروع ہوئی اور مسلسل دس تا پندرہ دنوں تک بارش ہوئی جس سے کھیتوں میں پانی جمع ہوگیاجس میں کپاس اور سویابین ‘تور ‘ مکاء‘ ہائبریڈ جیسی فصلوں کا نقصان ہوا ۔ضلع میں سویابین کی تخم ریزی 3لاکھ 70ہزار ہیکٹر پر ہوئی تھی ۔ جس میںسے دو لاکھ 41ہزار498 ہیکٹر علاقہ کی سویابین کونقصان پہنچااور کپاس کی تخم ریزی دو لاکھ 31ہزار ہیکٹرعلاقہ پرہوئی تھی ۔ جس میںسے ایک لاکھ 17ہزار 198ہیکٹر پرکپاس کانقصان ہوا ۔جوار کی فصل 35ہزار600ہیکٹرپراگائی گئی جس میں22ہزار124ہیکٹرکی فصل کو نقصان ہوا ۔ مجموعی طور پر خریف سیزن میں تخم ریزی سات لاکھ 58ہزار ہیکٹرپرہوئی اور چار لاکھ 11ہزار375ہیکٹرعلاقہ بارش سے متاثرہوا ہے ۔اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر ارون ڈونگرے نے دی ۔