ممبئی کے بھنڈی بازار علاقہ میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں

ممبئی۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی میں جنوبی خطہ کے مسلم اکثریتی علاقے بھنڈی بازارمیں واقع اسماعیل منزل نامی عمارت میں آج صبح سویرے آگ لگ تئی۔ بہر اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ،لیکن عمارت کے احاطہ میں کھڑی متعدد موٹرسائیکلیں جل گئی ہیں۔فائربریگیڈ کنٹرول روم کے مطابق صبح سویرے لگنے والی آگ میں عمارت کے کمپاونڈ میں کھڑی تقریباًدس موٹرسائیکلیں جل گئیں اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ،لیکن آتشزدگی میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading