ناندیڑ:26 جنوری(ورق تازہ نیوز)26 جنوری2019 یومِ جمہوریہ (Republic Day)کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی جانب سے پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ پرچم کشائی بدست احمر ندےم ضلع صدر پاپولرفرنٹ آف انڈےا ناندےڑ کے ذرےعہ سے کی گئی ۔ ےہ تقرےب تنظےم کے ضلعی دفتر مدےنہ نگر ، دےگلور ناکہ پر عمل مےں آئی ۔ اس پرچم کشائی تقرےب مےں مہمان خصوصی کی حےثےت سے جناب اعجاز احمد شےخ (ضلع صدر SDPI ناندےڑ) ، جناب مولانا محمد اےوب قاسمی صاحب (ضلع صدر آل انڈےا امامس کونسل ناندےڑ) ، جناب مفتی اسلم رشےد سبےلی صاحب (جنرل سےکرےٹری آل انڈےا امامس کونسل ناندےڑ ) ، حاجی عبدالستار قرےشی صاحب (ضلع صدر جمعےت القرےش ناندےڑ ) ، اور اسحاق انصاری(ضلع سےکرےٹری پاپولرفرنٹ آف انڈےا ، ناندےڑ ) اور اس کے علاوہ عبدالندےم ، عرفان خان ، شےخ رضوان و دےگر اراکےن و ذمہ داران موجود تھے ۔ اس تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے جناب احمر ندےم (ضلع صدر پاپولرفرنٹ آف انڈےا ،ناندےڑ) نے اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پاپولرفرنٹ آف انڈےا ہے تب تک ہم اس ملک کے دستور اور جمہوری اقدار کو پامال نہےں ہونے دےں گے اور ملک کے امن و امان کو بحال کرنے کی انتھک کوشش کرتے رہےںگے ۔ اسی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے جناب اعجاز احمد شےخ (ضلع صدر SDPI ناندےڑ) نے کہا کہ جس طرح سے ۵۱ اگست کو ہمارا ملک آزاد ہوا اسی طرح اس ملک کو چلانے کے لئے ۶۲ جنوری ۰۵۹۱ کو قانون و دستور بناےا گےا ےہ دستور ہمےں ہمارے بنےادی حقوق کی حفاظت کرنے اور اس پر مکمل طور سے چلنے کی پوری آزادی دےتا ہے ۔ انھوں نے مزےد کہا کہ ےہ دستور ہمےں ملک کی سالمےت کےلئے مضبوط چار ستون دےتا ہے جےسا کہ حکومت ، انتظامےہ ، عدلےہ اور مےڈےا ےہ ستون ملک کو غےر جانبدارنہ نظام کی طرف مائل کرتے ہےں ۔ لےکن ہم آج دےکھتے ہےں تو ےہ جمہوری اقدار ہمےں عملی مےدان مےں کہےں بھی عملاً نظر نہےں آرہے ہےں ۔ تو ہمےں چاہےے کہ جس طرح سے ہم آزادی کے محافظ بنےں ہےں اسی طرح ان دستور کے جمہوری اقدار کے محافظ بنےں ۔ عالیجناب مفتی اسلم رشےدی سبےلی صاحب نے اپنے خطاب مےں کہا کہ ہم اس دن کو اگر اسلامی نقطہ¿ نظر سے دےکھےں گے تو ےہ ہمارے لےے بہت بڑا دن ہے کےونکہ اaس دستورمےں دراصل جتنے قوانےن ہے اس مےں اکثر و بےشتر قوانےن کا تعلق اسلام سے ہے۔ ہم ےومِ جمہورےہ کی تقرےب کو مناتے ہےں اور پرچم کشائی تو کرتے ہےں لےکن اسکی کےا اہمےت ہے وہ ہم نہےں جانتے ۔ وطن سے محبت و ےگانگت دےن اسلام سکھاتا ہے ۔ لےکن آج مسلمان اسے صرف اےک چھٹی کا دن سمجھ کر دن بھر آرام سے گذاردےتے ہےں ۔ ہمےں تو چاہےے کہ ہمارے آبا و اجداد نے اس ملک کی آزادی کے لئے اور اس ملک کے دستوری اقدار کو برقرار رکھنے کےلئے جتنی کوششےں کی ہےں ہم بھی اسی طرح کوششےں کرےں ۔ آخر مےں اس پروگرام مےں شرےک مہمانان خصوصی اور منتظمےن و تمام اراکےن کا شکرےہ ادا تنظےم کے ضلع سےکرےٹری اسحاق انصاری نے کےا اور اس تقرےب کی نظامت عبدالندےم نے کےں ۔