ہنگولی سے ناندیڑ کے شیوسینا ایم ایل اے ہیمنت پاٹل امیدوار

ممبئی : 22 مارچ (ورق تازہ نیوز)آج ۲۲ماچ کو شیوسینا نے اپنے ایک 21 امیدواروں کے ناموں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے اس بارشیوسینالوک سبھا کی جملہ 23سیٹوں پرچناو¿ لڑرہی ہے جب کہ اس کی حلیف بی جے پی 25 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کر رہی ہے ۔ستارہ اور پال گھر حلقوں سے شیوسینا کے امیدواروں کا اعلان اتوار 25 مارچ کو کیا جائے گا۔ناندیڑ جنوب اسمبلی حلقہ کے شیوسینا ایم ایل اے ہیمنت پاٹل کو ہنگولی لوک سبھا حلقہ سے ٹکٹ دیاگیا ہے ۔بی جے پی نے گزشتہ کل اپنے 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا ۔یہ سارے امیدوار مہاراشٹر کے حلقوں میں الیکشن لڑیں گے۔ شیوسینا نے تقریبا سبھی اراکین پارلیمان کو ٹکٹ دیا ہے۔ عثمان آباد میں امیدوار تبدیل کیا گیا ہے یہاں سے روی گائیکواڑ کاپتہ کٹ گیا ہے ۔روی گائیکواڑ اس وقت چرچہ میں آئے تھے جب انھوں نے ائیرانڈیا کے ہوائی جہاز کے ملازمین کو مارپیٹ کی تھی۔ شیوسینا کے آج اعلان کردہ 21امیدواروںکی فہرست اس طرح ہے

 

 

۱)شمال مغرب ممبئی حلقہ: گجانن کیرتی کر ۔۲)جنوب مرکزی ممبئی: راہول شیواڑے ۔۳)کلیان :شریکانت شندے ۔ ۴)تھانے: راجن وچارے۔۵) رتناگری سندھ درگ : وینائیک راوت ‘ ۶) عثمان آباد:اوم راج نمباڑکر ۔ ۷) رائے گڑھ:اننت گیتے۔ ۸) ہنگولی :ہیمنت پاٹل ۔ ۹) رام ٹیک: کرپا تومانے ۔ ۰۱) کولہاپور ۔ سنجے منڈلک۔ ۱۱) ہتھ کنگلے ۔:مانے۔۲۱)شرڈی:سداشیو لوکھنڈے ۔ ۳۱) اورنگ آباد: چندرکانت کھیرے ۔ ۴۱)ایوت محل:بھاونا گﺅلی ۔۵۱)بلڈانہ :پرتا پ راو¿ جادھو ۔۶۱)امراوتی : آنند راو¿ اڑسوڑ۔ ۷۱) ماوڑ:شرنگ باڑنے ۔ ۸۱)سیرور ۔ شیواجی راو¿ آڑسے ۔ ۹۱)جنوبی ممبئی : اروند ساونت ۔ ۰۲) ناسک : ہیمنت گوڑسے ۔ ۱۲) ۔ پربھنی: سنجے جادھو ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading