ناندیڑ:25 مارچ کو مقامی تعطیل کے باوجود پرچہ نامزدگیاں قبول کی جائیں گی

ناندیڑ:22 مارچ( ورق تازہ نیوز) قندھار شریف کے عرس کے ضمن میں 25 مارچ کوناندیڑ ضلع میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے لیکن لوک سبھا عام انتخابات کے لئے اس دن بھی پرچہ نامزدگی قبول کی جائیں گی اس طرح کی اطلاع ریٹرننگ آفیسر وہ ضلع کلکٹر ارون ڈونگری نے دی ہے 25 مارچ بروز پیر کو قندھارعرس کے ضمن میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے اسکے باوجود الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لوک سبھا انتخابات کے پروگرام کے مطابق ناندیڑ ضلع میں پرچہ نامزدگیاں اس دن بھی قبول کی جائیں گی ۔اس دن بھی صبح 11 تا دوپہر 3 بجے تک امیدواراپنے پرچہ نامزدگیاں داخل کرسکتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading