ناندیڑ:22 مارچ( ورق تازہ نیوز) کل شام ساڑھے پانچ بجے جان لیواحملہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جس کی آج موت ہوگئی اس معاملے میں پولس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے انھیں فرسٹ جوڈیشیل مجسٹریٹ نے دونوں نوجوانوں کوسات یوم کی پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں چار دن قبل ہی دیگلور ناکہ علاقہ میں معمولی بات پر مسلم نوجوان کوقتل کردیا گیا تھا اس واقعہ کی یادتازہ تھی کہ کل دھولی وندن کوشام چھ بجے سُمیت ایکلارے وراسکے دوست شوبھم ریلوے ڈویژن دفتر کے سامنے کھڑے تھے اس وقت چار تاپانچ نوجوان وہاں آئے اور انھوں نے کہا کہ ”تم لوگ یہاں پیشاب کررہے ہو“اس کے بعدلکڑی کے ڈنڈوں سے زبردست پٹائی کردی اس واقعہ میں سمیت کے سینے میں چوٹ لگی اور وہ خون میں لت پت ہوگیا ۔شدید زخمی حالت میں سمیت کو مقامی افراد نے اسپتال منتقل کیا۔کل شب ہی اس معاملے میں سمیت کے والد گروناتھ کی شکایت پر جان لیواحملہ کامقدمہ درج کردیا گیاتھا ۔پولس نے سمیت اور شوبھم دیشمکھ کے کہنے پر محمد سلمان اللہ ‘سید سلمان سید رحیم کوپکڑا ہے اور انکے فوٹو زخمی سمیت کودکھائے جس نے انھیں پہچان لیا ۔پولس نے درمیانی شب ہی دونوں کو گرفتارکرلیا ۔آج دوپہر دوران علاج نوجوان سمیت کی موت ہوگئی ۔پولس نے اس معاملے میں قتل کی دفعہ جوڑ دی ہے ۔ پی ایس آئی پرتاپ گرجے اورانکے معاونین نے سید سلمان سید رحیم اور محمد سلمان اللہ واصف اللہ ساکنان اسرا نگر ناندیڑ کوآج عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے دونوں ملزمین کو سات یوم پولس کسٹڈی میں بھیج دیا ہے ۔