ہندو گجر طبقہ کے حملے کا دلیرانہ مقابلہ کرنے والی مسلم لڑکی

گروگرام میں ہولی کے موقع پر ہندو گجر طبقہ کے بہیمانہ حملے کا دلیرانہ مقابلہ کرنے والی 21 سالہ دانشتہ صدیقی نے کہا کہ ہم پر جب حملہ کیا جارہا تھا تو میں نے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس حملے کی ویڈیو بھی لے لی ۔ جی ہاں میرے نام کا مطلب عقلمند ہے ۔ دانشتہ کا ایقان ہے کہ اس نے اپنے خاندان کی زندگیاں بچائی ہیں کیونکہ میں نے جب اس بہیمانہ ،پاگل پن کے تشدد کی ویڈیو شوٹنگ شروع کی تو حملہ آور یہ دیکھ کر فرار ہوگئے ۔ایف آئی آر داخل کیا گیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں