ہندوستانی صحافی کو دھمکیوں کی مذمت: الجزیرہ

دبئی : خبررساں ایجنسی الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے امریکہ میں کوویڈ 19 ریلیف فنڈ کے مبینہ غلط استعمال پر شائع مضامین کیلئے ہندوستانی صحافی راقب حمید نائیک کو ہندوتوا سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی جانب سے آن لائن ہراسانی اور موت کی دھمکیاں دینے کی سخت مذمت کی ہے۔ الجزیرہ میں اپریل میں شائع مضامین میں بتایا کہ کوویڈ ریلیف فنڈ کی رقم 833,000 ڈالر (زائد از 6.10 کروڑ روپئے) ہندوتوا امریکن فاونڈیشن کے علاوہ دیگر چار امریکی فاونڈیشن کو دیئے گئے جو مبینہ طور پر ہندو مذہبی گروپ سے وابستہ ہیں۔ الجزیرہ نے اتوار کو دیئے گئے اپنے بیان میں ہندوستانی صحافی کی حمایت اور ان کے پیشہ وارانہ حصہ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مضامین میں یہ بتایا گیا کہ ہندو امریکن فاؤنڈیشن، وشوا ہندو پریشد امریکن، اکل ودیالیہ فاؤنڈیشن اور آف یو ایس اے، انفنیٹی فاؤنڈیشن اور سیوا انٹرنیشنل نے 3 پروگراموں کے تحت فنڈس حاصل کئے ہیں جس کا مقصد کورونا بحران کے دوران متاثرہ تاجرین کو معاشی امداد فراہم کرنا تھا۔ ایک رپورٹ میں یو ایس گروپ ’’ہندوس فار ہیومن رائٹس‘‘ کے شریک بانی سنیتا وشواناتھ کے حوالہ سے بتایا گیا کہ مذکورہ پانچ تنظیمیں ہندوستان میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز مہم کیلئے ان فنڈس کا استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a comment