راون دَہن کے دوران جلتا ہوا پتلہ لوگوں کے اوپر گرا، کئی افراد زخمیٗ ٗویڈیودیکھیں

ہریانہ کے یمنا نگر میں راون دَہن کے دوران جلتا ہوا راون کا پتلہ وہاں موجود لوگوں کے اوپر گر گیا۔

اس حادثہ میں کچھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

جیسے ہی پتلے جلانے کا سلسلہ شروع ہوا،ساراعلاقہ مذہبی نعروں سے گونج اٹھا۔ راون کا پتلا جلانے کے بعد لوگ لکڑیاں لینے اندر داخل ہوئے۔ پھر لوگوں پر راون کا پتلا گرا۔

جس کے بعد ٹریفک کے نظام کو ہموار کرنے کے لیے پولیس کو سخت محنت کرنا پڑی۔ کورونا کے دور میں دو سال تک راون نہیں جلایا گیا۔ جس کی وجہ سے اس بار لوگوں میں دسہرہ تہوار اور راون دہن کا جوش زیادہ ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading