گھنٹوں شوہر کے ناک پر ٹوٹی -پھوٹی آکسیجن کی نلی لگائے بیٹھی رہی بیوی پھر بھی نہیں بچا سکی سہاگ

پانی پت : کورونا وبا کی دوسری لہر  عروج پر ہے۔ پورا ملک اس وقت آکسیجن کی کمی کے ساتھ جدوجہد کر رہا ہے ، جبکہ اس ماحول میں کچھ ایسی ہی تصاویر سامنے آرہی ہیں جس  دیکھ کر  ہر کسی کی آنکھیں میں آنسو آ جائے ۔ پانی پت سے ایک تازہ کیس سامنے آیا ہے جہاں ایک بیوی اپنے  سہاگ کو بچانے کی کوشش میں لگی رہی لیکن پھر بھی وہ اسے بچانے میں کامیاب نہیں  ہو سکی ۔

معلومات کے مطابق سانس لینے میں دشواری کے سبب پانی پت کے ہسپتال میں ، نریندر کو داخل کرایا گیا تھا ، لیکن اسے آکسیجن نہیں مل سکی، جس کی وجہ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مقتول کی اہلیہ نے الزام لگایا ہے کہ اگر اسے اچھے طریقے سے  آکسیجن مل جاتی تو اس کی جان بچ سکتی تھی    کا۔بیوی نے الزام لگایا ہے کہ آکسیجن نلی کے ساتھ  آگے لگا  نیبولائزر بھی ٹوٹا ہوا   تھا۔ اس نے  نلی کو  ہاتھ میں  پکڑ کر کئی گھنٹوں تک  ڈائریکٹ  ناک سے  اپنے شوہر کو آکسیجن دینے کی کوشش کی۔ متوفی نریندر کو پچھلے چار پانچ دن سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس سے قبل انہیں نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ آکسیجن نا ملنے کی  وجہ سے انہوں نے سرکاری ہسپتال  میں ریفر کیاتھا۔