گورکشکوں کی پٹائی:وشو ہندو پریشد کااسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رگھوناتھ شیوالے کے خلاف کارروئی کا مطالبہ

ناندیڑ: 12 فروری۔ (ورقِ تازہ نیوز)مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں پولیس کی کارروائی کا ایک سنسنی خیز ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔ویڈیو میں کنوٹ تعلقہ کے اسلا پور پولیس کے اے پی آئی رگھوناتھ شیوالے چار نوجوانوں کو نصف برہنہ کرکے پٹے سے پیٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

وی ایچ پی کے مطابق، متاثرہ نوجوان بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکن ہیں اور ان کا قصور یہ تھا کہ یکم فروری کو انہوں نے علاقے میں مویشی لے جانے والے ایک ٹرک کو پکڑا۔ مار پیٹ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وشو ہندو پریشد کے عہدیدار کرن بیچوار کواسلا پور کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر رگھوناتھ شیوالے کے خلاف وزیر داخلہ، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈائرکٹر جنرل آف پولس کو شکایت لکھی ہے۔کرن وچیوار کے مطابق یکم فروری کو کنوٹ تحصیل میں شیونی کے گورکشک کونے نے مذبحہ خانے جارہی گائیوں کی گاڑی کو روکا تھا۔ بعد ازاں گاڑی میں سوار تین افراد کو چھوڑ دیا گیا تھا۔

اسسٹنٹ پولس انسپکٹر رگھوناتھ شیوالے نے گائے کے محافظوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور شیونی گاو¿ں کے دورے کے دوران جھگڑے کی وجہ بتاتے ہوئے عام لوگوں کے سامنے نوجوانوں کو نیم برہنہ حالت میں پیٹا۔شکایت موصول ہونے اور ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود معاملے میں خاموشی ہے۔ دوسری طرف، ضلع کے ایس پی سری کرشنا کوکاٹے نے فون پر این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ شکایت ملنے کے بعد، اے پی آئی رگھوناتھ شیوالے کو تھانے سے ہٹا کر کنٹرول روم بھیج دیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ جاری ہے۔