گوا کے چیف منسٹر منوہر پریکر کی حالت انتہائی نازک، رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی فورسز تعینات

گزشتہ لمبے عرصہ سے بیماریوں میں گوا کے چیف منسٹر منوہر پر کر کی حالت بیحد نازک بتائی جا رہی ہے۔ گوا وزیراعلیٰ دفتر سے ملی جانکاری کے مطابق ڈاکٹر پر یکر کے علاج میں لگے ہوئے ہیں۔ 63 سال کے پریکر لبلبے کے کینسر سے متاثر ہیں اور یہاں پاس میں ڈونا پولا میں ستھت اپنے نجی آواس میں رہ رہے ہیں۔

*گوا کے وزیراعلی منوہر پاریکر نہیں رہے*

یہ جانکاری ملتے ہی پر یکر کے حامی بڑی تعداد میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی گھر کے باہر سیکورٹی فورسز بھی تعینات کردی گئی ہیں۔

سابقہ وزیر دفاع کی صحت پچھلے دو دن میں کافی خراب ہو گئی ہے۔ امریکہ کے ساتھ دہلی کے ایمس اور ممبئی کے ایک نجی اسپتال انکا علاج ہوا ہے۔ بتا دیں که پریکر نے بیماری کی حالت میں ہی گوا کا بجٹ پیش کیا تھا۔

ہفتہ کو ہوئی تھی بھاجپا کور کمیٹی کی میٹنگ

گوا میں سیاسی تعطل کے بیچ ہفتہ کو بھاجپا ایم ایل ایز اور پارٹی کور کمیٹی کے ممبران نے آپس میں ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں وزیراعلیٰ منوہر پریکر کے خراب صحت کی وجہہ سے پیدا ہوئے سیاسی حالات پر چرچا کی گئی تھی۔ اس سے پہلے پینکرئیٹک کینسر سے جوجھ رہے پریکر کی طبعیت ہفتہ کی صبح بیحد خراب ہو گئی تھی. جسکے چلتے اس ریاست کی سیاست میں گہماگہمی پیدا ہو گئی تھی۔ حالانکہ بھاجپا قیادت والی گوا سرکار میں دوست چھہ ایم ایل ایز نے گوا فارورڈ پارٹی کے صدر وجے دیسائی کی قیادت میں پریکر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں حمایت جاری رکھنے کا تیقن دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading