پنجی:17مارچ (ایجنسیز)گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کا 63 سال کی عمر میں اتوار کو انتقال ہوگیا ہے ۔ پاریکر طویل عرصہ سے بیمار چل رہے تھے ۔ وہ پین کریاٹک کینسر سے متاثر تھے ۔ اتوار کو دن میں خبر آئی تھی کہ ان کی حالت کافی نازک ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ایک ٹویٹ کرکے منوہر پاریکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
Extremely sorry to hear of the passing of Shri Manohar Parrikar, Chief Minister of Goa, after an illness borne with fortitude and dignity. An epitome of integrity and dedication in public life, his service to the people of Goa and of India will not be forgotten #PresidentKovind
— President of India (@rashtrapatibhvn) March 17, 2019
خیال رہے کہ پاریکر کو 31 جنوری کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھا ۔ حال ہی میں بیمار وزیر اعلی نے تین مارچ کو گوا میڈیکل کالج اور اسپتال میں چیک اپ کروایا تھا ۔ فروری میں پاریکر کا جی ایم سی ایچ میں ایک آپریشن بھی ہوا تھا ۔