گربا کے نام پر نفرت کا کھیل ،گربا کے پنڈال میں مسلم نوجوانوں کی پٹائی

اندور:4.اکتوبر۔ مدھیہ پردیش کے اُجّین میں گربا پنڈال میں آئے تین مسلم نوجوانوں کو بجرنگ دل کے ارکان نے پیٹا۔ یہ واقعہ ہفتہ کو پیش آیا۔ اس واقعہ سے متعلق جو ویڈیو سامنے آیا ہے اس میں بجرنگ دل کے لوگ نوجوانوں کی پٹائی کر رہے ہیں۔

اتنا ہی نہیں، مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والے گربا پروگراموں میں شرکت کرنے والے لوگوں کے شناختی کارڈ (آئی ڈی) بھی بجرنگ دل کے ارکان چیک کر رہے ہیں۔ بجرنگ دل کا الزام ہے کہ یہ لوگ لو جہاد کے لیے آتے ہیں۔

تاہم اب تک کسی نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔ یہ الزام صرف بجرنگ دل کی جانب سے لگایا گیا ہے. بجرنگ دل کے اندور کنوینر تنو شرما نے این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے گربا پنڈال سے 14 مسلمانوں کو پکڑا ہے۔ ہم نے غیر ہندوؤں کو خبردار کیا تھا کہ وہ گربا تہوار میں شرکت نہ کریں۔ ہم نے گربا تہوار میں جہادی ذہنیت کے لوگوں کو پکڑا ہے۔ یہ لوگ خواتین کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ وہ گربا پنڈال میں ‘لو جہاد’ کے لیے آئے تھے۔ ہم بھی بھائی چارہ چاہتے ہیں، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کیوں نہیں آتے؟’ اگر وہ جشن منانے آتے ہیں تو اپنی شناخت کیوں چھپاتے ہیں؟ مسلمان ہو تو کوئی حرج نہیں۔

بجرنگ دل تشدد کی شروعات نہیں کرتا، لیکن جب خواتین کو خطرہ ہوگا تو ہم کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کچھ خواتین کے ہاتھ پکڑے، ہم نے تشدد کا جواب دیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading