گاندھی سندیش یاترا LIVE: سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا پیدل مارچ

راج گھاٹ LIVE: سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کا پیدل مارچ

نئی دہلی: مہاتما گاندھی کی 150ویں جینتی کے موقع پر کانگریس کی صدر سونیا گاندھی آج پیدل مارچ نکالیں گی۔ سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کانگریس کے صدر دفتر سے راج گھاٹ تک جائیں گے اور باپو کو ان کی آرام گاہ پر خراج عقیدت پیش کریں گی۔ راج گھاٹ پر سونیا گاندھی پارٹی رہنماؤں کو حلف بھی دلوائیں گی۔

تصویر قومی آواز / وپن

ادھر اتر پردیش میں بھی کانگریس کی طرف سے پیدل مارچ نکالا جا رہا ہے۔ راجدھانی لکھنؤ میں کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی اس پیدل مارچ کی قیادت کریں گی۔

مودی، سونیا اور منموہن کا گاندھی کو خراج عقیدت

ادھر، ملک بھر میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آج 150 ویں جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ دریں اثنا، وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سمیت کئی اہم رہنماؤں نے دہلی میں واقع راج گھاٹ پر پہنچ کر باپو کو خراج عقیدت پیش کی۔



یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading