اسلام آباد: دنیا میں عجیب واقعات کا پیش آنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پاکستان بھی ایسا ہی ملک ہے جہاں آئے دن کچھ نہ کچھ حیرت انگیز واقعات دیکھنے کو ملتے رہتے ہیںجو دنیا بھر کے لوگوں کا دھیان اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پرآج کل ایسا ہی مزیدار ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ۔
در اصل اس ویڈیو میں ایک شخص اپنی موٹر سائیکل پر گائے کو بٹھا کر لیجاتا دکھ رہا ہے ۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو پاکستا ن کا ہے۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک شخص کس طرح گائے کو اپنی بائیک پر بٹھا کر بہت آرام سے فراٹے سے گاڑی دوڑا رہا ہے ۔جبکہ اس کے آگے اور برابر میں چل رہا شخص ویڈیو بنا رہا ہے ۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ کچھ لوگ اس ویڈیو پر مزے لے رہے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اس کو غیر قانونی ، ڈرائیونگ قانون اور جانوروں کی حفاظت کے قانون کے خلاف بتا رہے ہیں۔
#UrduNewsIslamabad #UrduNewsHindSamachar #CowOnBike #VideoViral
ویڈیو
Here’s proof that almost anything is possible in Pakistan: pic.twitter.com/n2MgK3uyKE
— Salman Siddiqui (@salmansid) May 19, 2019