کیا وزیر اعظم گائے کے نام پر مسلمانوں کو قتل کرنے والوں پر لگام لگائیں گے ؟ اویسی

وزیر اعظم نریندر مودی پر اکثر حملہ حملہ بولتے رہنے والے اے آئی ایم آئی ایم چیف اسد الدین اویسی نے ایک بار پھر اقلیتوں کو لے کر ان پر نشانہ سادھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم مودی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ اقلیتوں میں خوف کا ماحول ہے تو کیا وہ ان گروہوں پر لگام لگائیں گے جو گائے کے نام پر مسلموں کا قتل کرتے ہیں ۔

اویسی نے پوچھا کہ کیا وزیراعظم ان گینگ کے لوگوں پر لگام لگائیں گے جو گائے کے نام پر مسلموں کا قتل کرتے ہیں ، پیٹتے ہیں اور پھر ویڈیو بنا کر نیچا دکھاتے ہیں ۔ بتا دیں کہ بھاجپا اور این ڈے اے کی اتفاق رائے سے لیڈر منتخب ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو سینٹرل ہال میں این ڈی اے کے نئے ایم پیز کو خطاب کے دوران کہا تھا کہ ملک کے اقلیتوں کے ساتھ اب تک دھوکہ ہوا ہے جس ے آگے نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading