کیا مسلمانوں کو پھر چاکلیٹ ملنے والا ہے؟ناندیڑحلقہ شمال کی سیٹ پر شیوسینا(اودھو) کادعویٰ ‘سنگیتا پاٹل کوٹکٹ ملنے کا امکان؟

ناندیڑ:24اکتوبر (ورق تازہ نیوز)کیا مسلمانوں کو پھر چاکلیٹ ملنے والا ہے؟ اس طرح کا سوال سیاسی حلقوں میں  پوچھا جارہا ہے کہ  کیونکہ یہ اطلاع ہے کہ ناندیڑ شمال حلقہ سے شیوسینا نے اپنا دعویٰ کیا ہے اور امیدوار بھی طئے کرلیا ہے ۔

واضح ہو کہ  ناندیڑحلقہ شمال کی سیٹ پر کانگریس پارٹی کی جانب سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کامطالبہ شد ت سے کیاگیا ہے اور کانگریس شہر صدر عبدالستار کے نام پرقطعیت بھی دی گئی ہے

مگر ایسی اطلاع ہے کہ شیوسینا(اودھو ٹھاکرے گروپ) نے اس حلقہ پراپنادعویٰ کیا ہے اوریہاں سے سنگیتا وٹھل پاٹل ڈک کو امیدواری دی جاسکتی ہے۔کل شام تک اس حلقہ کی تصویر واضح ہوجائے گی ۔

شیوسینا کا کہنا کہ سابق میں یہ نشست انکے پاس تھی اور انکا امیدوار منتخب ہواتھا۔یاد رہے کہ اس حلقہ سے بالاجی کلیانکر منتخب ہوئے تھے جو بعدمیں شندے سینا میںچلے گئے ۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading