ناندیڑ:24اکتوبر (ورق تازہ نیوز)اسمبلی انتخابات کے لیے آج کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے تیسرے دن 9 حلقوں میں 18 امیدواروں نے 20 درخواستیں داخل کیں۔ چنانچہ 24 اکتوبر تک 21 امیدواروں کی 24 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے تیسرے دن مزید دو درخواستیں داخل کی گئیں اور اب تک کل 3 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔آج، قومی اور ریاستی سطح پر تسلیم شدہ جماعتوں کے موجودہ اراکین کے ساتھ ساتھ قانون ساز اسمبلی اور قانون ساز کونسل کے اراکین میں سے ایک امیدوار نے 83-کنوٹ حلقہ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا۔
اب تک دو امیدواروں نے دو درخواستیں داخل کی ہیں۔ آج درخواست گزاروں میں بی جے پی ایم ایل اے بھیم راو¿ رام جی کرم (اے بی فارم موصول نہیں ہوا) بھی شامل ہیں۔ 84-حدگاوں سے کانگریس کے ایم ایل اے مادھو نرتی راو¿ پوار نے آج پرچہ نامزدگی داخل کی۔ سابق ایم پی پرتا پ راو¿ گووند راو¿ چکھلیکر نے آج حلقہ 88-لوہا کیلئے درخواست داخل کی۔ 89- نائیگاوں حلقہ سے بی جے پی ایم ایل اے راجیش سمبھاجی راو¿ پوار نے درخواست داخل کی۔ 91-مکھیڈ میں کانگریس کے پاٹل ہنمنت راو¿ وینکٹ راو (اے بی فارم نہیں ملا)، بی جے پی کے ایم ایل اے تشار گووند راٹھوڑ (اے بی فارم نہیں ملا)، شیو سینا (اودھو)کے دشرتھ منگاجی لوہبندے (اے بی فارم نہیں ملا) نے اپنی درخواست داخل کی ہے۔
اس کے علاوہ بھاسکر بالاجی ہمبرڈے، سنجے شیواجی راو بھوگارے، نیئرجہاں فیروز حسین نے 87-ناندیڑ ساو¿تھ سے اور آزاد منوہر بابا راو¿ دھونڈے نے لوہا سے آزاد امیدوار کے طور پر درخواست دائر کی ہے۔امیدواروں کی طرف سے آج کل 240 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں کنوٹ سے 14،حدگاو¿ں سے 28، بھوکر سے 56، ناندیڑ شمال سے 30، ناندیڑ جنوب سے 18، لوہا سے 8، نائگاو¿ں سے 20، دیگلور سے 37، مکھیڈ سے 33 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ امیدواروں کی جانب سے اب تک 1 ہزار 68 درخواستیں خریدی جاچکی ہیں۔
ناندیڑ لوک سبھا ضمنی انتخاب کے لیے آج دنیشور بابو راو کونڈامنگلے اور رویندر وسنت راو¿ چوہان نے درخواستیں داخل کی ہیں۔ یہاں کل 3 درخواستیں داخل کی گئی ہیں۔